کتب حدیثمسند الشهابابوابباب: جس نے ہمارے علاوہ کسی اور سے مشابہت اختیار کی وہ ہم میں سے نہیں
حدیث نمبر: 1191
1191 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ الشَّيْخُ صَالِحٌ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ الطَّالْقَانِيُّ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّهَ بِغَيْرِنَا، لَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ وَلَا النَّصَارَى، فَإِنَّ تَسْلِيمَ الْيَهُودِ الْإِشَارَةُ بِالْأَصَابِعِ، وَتَسْلِيمَ النَّصَارَى التَّسْلِيمُ بِالْكَفِّ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے ہمارے علاوہ کسی اور سے مشابہت اختیار کی وہ ہم میں سے نہیں اور یہود و نصاریٰ سے مشابہت اختیار نہ کرو، یہودیوں کا سلام انگلیوں کے ساتھ اشارہ کرنا ہے جبکہ عیسائیوں کا سلام ہتھیلیوں کے ساتھ اشارہ کرنا ہے۔“
وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہی میں سے ہے۔ [أبو داود: 4031، وسنده حسن]
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 1191
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه الترمذي : 2695 ، العلل المتناهية : 1201»
ابن لہیعہ مدلس عنعنہ ہے ۔