کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: بے شک اللہ تعالیٰ ٰ کے بعض بندے ایسے ہیں جو لوگوں کو (ان کی ) علامات سے پہچان جاتے ہیں
حدیث نمبر: 1005
1005 - أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الرَّازِيُّ، ثنا سَلْمُ بْنُ الْفَضْلِ الْآدَمِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَيُّوبَ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ، ثنا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ، ثنا أَبُو بِشْرٍ الْمُزَلِّقُ، ثنا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِلَّهِ عِبَادًا يَعْرِفُونَ النَّاسَ بِالتَّوَسُّمِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کے بعض بندے ایسے ہیں جو لوگوں کو (ان کی) علامات سے پہچان جاتے ہیں۔“
حدیث نمبر: 1006
1006 - وأنا أَبُو الْقَاسِمِ صِلَةُ بْنُ الْمُؤَمَّلِ الْبَغْدَادِيُّ وَعَلِيُّ بْنُ بُنْدَارٍ الْقَزْوِينِيُّ بِمَكَّةَ، أنا أَبُو الْفَضْلِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيُّ قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُخَرِّمِيُّ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ، وَقَالَ فِيهِ عَنْ ثَابِتٍ
ترجمہ:محمد ارشد کمال
یہ حدیث ایک دوسری سند سے بھی ابراہیم بن عبداللہ المخرمی سے ان کی سند کے ساتھ اسی طرح مروی ہے لیکن اس میں «حدثنا ثابت» کی جگہ «عن ثابت» ہے۔
وضاحت:
تشریح: -
نیک و بد آدمیوں کے چہروں میں واضح فرق موجود ہوتے ہیں ظاہری خوبصورتی اور بدصورتی اور چیز ہے اور چہرے کا نورانی اور غیر نورانی ہونا اور چیز ہے سلیم الفطرت لوگ دوسروں کے چہروں کو دیکھ کر ان کے نیک یا بد، مسلم یا غیر مسلم ہونے کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔ (احادیث صحیحہ 91/2)
نیک و بد آدمیوں کے چہروں میں واضح فرق موجود ہوتے ہیں ظاہری خوبصورتی اور بدصورتی اور چیز ہے اور چہرے کا نورانی اور غیر نورانی ہونا اور چیز ہے سلیم الفطرت لوگ دوسروں کے چہروں کو دیکھ کر ان کے نیک یا بد، مسلم یا غیر مسلم ہونے کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔ (احادیث صحیحہ 91/2)