کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: بے شک شیطان ابن آدم (کے اندر ) اس طرح دوڑتا ہے جس طرح خون گردش کرتا ہے
حدیث نمبر: 995
995 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ الْخَصِيبُ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْخَرَائِطِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْبَزَّازُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنَ ابْنِ آدَمَ مَجْرَى الدَّمِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک شی
وضاحت:
تشریح: -
اس حدیث سے پتا چلا کہ شیطان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسی قدرت اور طاقت میسر ہے کہ وہ داخلی اور باطنی طور پر انسان کے اندر گھس کر اسے بہکائے اور گمراہ کرے لہٰذا انسان کو چاہیے کہ ہر وقت محتاط رہے اور شیطانی حملوں سے بچنے کے لیے ایمان اور عمل صالح کے ساتھ ساتھ کثرت سے اللہ کا ذکر کرے اور شیطان مردود سے اللہ تعالیٰ ٰ کی پناہ کا طالب رہے ورنہ شیطانی حملوں سے بچنا بہت مشکل ہے۔