حدیث نمبر: 944
944 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدِ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَجْعَلُونِي كَقَدَحِ الرَّاكِبِ» ، قَالُوا: وَمَا قَدَحُ الرَّاكِبِ؟ قَالَ: " إِنَّ الرَّجُلَ لِيَرْفَعُ مَتَاعَهُ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَيَبْقَى فِي قِدَحِهِ مَاءٌ، فَيُعِيدُهُ فِي إِدْاوَتِهِ، قَالَ: «اجْعَلُونِي فِي أَوَّلِ الْحَدِيثِ وَأَوْسَطِهِ وَآخِرِهِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”مجھے سوار (مسافر) کے پیالہ کی طرح مت بناؤ۔“ صحابہ نے عرض کیا: سوار کا پیالہ کیا ہے؟ فرمایا: ”بے شک مسافر آدمی اپنا سامان اپنی سواری پر اٹھاتا ہے، اس کے پیالہ میں پانی بچ جاتا ہے تو وہ واپس اسے اپنے مشکیزے میں ڈال لیتا ہے۔“ فرمایا: ”مجھے تم بات کے شروع، درمیان اور آخر (تینوں جگہ) میں رکھو۔“