کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ مرد کم اور عورتیں زیادہ نہ ہو جائیں
حدیث نمبر: 904
904 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: ثنا مُسْلِمٌ وَهُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا فَرْقَدُ بْنُ الْحَجَّاجِ، قَالَ: ثنا عُقْبَةُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَقِلَّ الرِّجَالُ وَيَكْثُرَ النِّسَاءُ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ مرد کم اور عورتیں زیادہ نہ ہو جائیں۔“
وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تم سے ایک ایسی حدیث بیان کرتا ہوں جو میرے بعد تم سے کوئی نہیں بیان کرے گا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”علامات قیامت میں سے یہ بھی ہے کہ علم (دین) کم ہو جائے گا، جہل ظاہر ہو جائے گا، زنا بکثرت ہوگا، عورتیں بڑھ جائیں گی اور مرد کم ہو جائیں گے یہاں تک کہ پچاس عورتوں کا نگران صرف ایک مرد ہو گا۔ “ [بخاري: 81]