حدیث نمبر: 894
894 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: قَالَ جَرِيرٌ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَرْحَمُ اللَّهُ مَنْ لَا يَرْحَمُ النَّاسَ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: ”اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم نہیں کرتا جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا۔“
وضاحت:
تشریح: -
اللہ تعالیٰ ٰ کی مخلوق کے ساتھ رحم وکرم کا معاملہ کرنا اللہ کو بہت پسند ہے حتیٰ کہ جانوروں اور پرندوں کے ساتھ بھی (جیسا کہ حدیث میں کتے کو پانی پلانے کی وجہ سے گناہ گار کی بخشش والا واقعہ ہے) اس سے انسان اللہ کی رحمت کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ اس حدیث میں انسانوں کا ذکر اس کی خصوصیت کے اعتبار سے ہے ورنہ جانوروں پر رحم کرنا بھی مطلوب ہے۔ (ریاض الصالحین: 1/236)