کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: بندہ اس وقت تک ایمان کو مکمل نہیں کر سکتا جب تک اس میں تین خصلتیں نہ ہوں : تنگدستی میں خرچ کرنا ، اپنے نفس کے ساتھ انصاف کرنا اور سلام کو عام کرنا
حدیث نمبر: 892
892 - أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ الْخَصِيبُ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْخَرَائِطِيُّ، ثنا أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، ثنا سِكِّينُ بْنُ سِرَاجٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ، يُحَدِّثُ عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرً، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا يَسْتَكْمِلُ الْعَبْدُ الْإِيمَانَ حَتَّى تَكُونَ فِيهِ ثَلَاثُ خِصَالٍ: الْإِنْفَاقُ مِنَ الْإِقْتَارِ، وَالْإِنْصَافُ مِنْ نَفْسِهِ، وَبَذْلُ السَّلَامِ "
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ اس وقت تک ایمان کو مکمل نہیں کر سکتا جب تک اس میں تین خصلتیں نہ ہوں: تنگدستی میں خرچ کرنا، اپنے نفس کے ساتھ انصاف کرنا اور سلام کو عام کرنا۔“