کتب حدیثمسند الشهابابوابباب: صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 783
783 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، ثنا أَبُو أَحْمَدَ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْخَرَائِطِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الطَّائِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَارَةَ الْقُرَشِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا نَقَصَ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ، وَلَا عَفَا رَجُلٌ عَنْ مُظْلِمَةٍ إِلَّا زَادَهُ اللَّهُ بِهَا عِزًّا»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا اور بندے کا ظلم و زیادتی سے درگزر کر جانے سے اللہ اس کی عزت ہی بڑھاتا ہے۔“
وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا اور بندے کے معاف کرنے سے اللہ اس کی عزت بڑھاتا ہے اور جو شخص بھی اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ اسے بلند کر دیتا ہے۔ [مسلم: 2588]
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 783
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه المعجم الاوسط : 2270» یونس بن خباب رافضی ضعیف ہے ، اس میں اور بھی علتیں ہیں ۔