حدیث نمبر: 771
771 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَمْرِو بْنِ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبَانَ بْنِ الْمُبَارَكِ، مَوْلَى جَرِيرِ بْنِ سُلَيْكٍ الْهَمْدَانِيُّ كُوفِيٌّ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ عَامِرٍ الْقَصَبَانِيُّ، حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ كَعْبٍ، عَنْ مَعْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا أَعَزَّ اللَّهُ بِجَهْلٍ قَطُّ، وَلَا أَذَلَّ بِحِلْمٍ قَطُّ، وَلَا نَقَصَ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جہالت کے سبب کبھی عزت نہیں دیتا، بردباری کے سبب کبھی ذلیل نہیں کرتا اور صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا۔“
وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا، بندے کے معاف کرنے سے اللہ اس کی عزت بڑھاتا ہے اور جو شخص بھی اللہ کے لیے عاجزی اختیار کرتا ہے اللہ اس کا رتبہ بلند کرتا ہے۔“ [مسلم: 2588]