حدیث نمبر: 757
757 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْبَزَّازُ، ثنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ سَلَّامٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَطِيَّةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَيْزَارِ , عَنْ طَلْقِ بْنِ حَبِيبٍ، يَرْفَعُهُ مُخْتَصَرًا
ترجمہ:محمد ارشد کمال
طلق بن حبیب نے اس حدیث کو اختصار کے ساتھ مرفوعاً بیان کیا ہے: ”دین دار عورت حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“
وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کے ساتھ نکاح چار خصلتوں کی کی وجہ سے کیا جاتا ہے: اس کے مال کی وجہ سے، اس کے حسب ونسب کی وجہ سے، اس کی خوبصورتی کی وجہ سے، اور اس کے دین کی وجہ سے، لیکن تو دین دار عورت کے ساتھ (نکاح کر کے) کامیابیاں حاصل کر تیرے ہاتھ خاک آلود ہوں۔“ [بخاري: 5090]