کتب حدیثمسند الشهابابوابباب: اس شخص کے ساتھ نیکی کر جو اس کا مستحق ہو
حدیث نمبر: 747
747 - أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، تُرَابُ بْنُ عُمَرَ الْكَاتِبُ وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُقْرِئُ قَالَا: ثنا أَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِيُّ الْمَعْرُوفُ، بِابْنِ الْمُفَسِّرِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدٍ الْقَاضِي، ثنا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اصْنَعِ الْمَعْرُوفَ إِلَى مَنْ هُوَ أَهْلُهُ وَإِلَى مَنْ لَيْسَ هُوَ أَهْلُهُ، فَإِنْ أَصَبْتَ أَهْلَهُ فَهُوَ أَهْلُهُ، وَإِنْ لَمْ تُصِبْ أَهْلَهُ فَأَنْتَ مِنْ أَهْلِهِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
جعفر بن محمد اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کے ساتھ نیکی کر جو اس کا مستحق ہو اور جو اس کا مستحق نہ بھی ہو، کیونکہ اگر تو نے اس کے مستحق کے ساتھ نیکی کی تو تو نے درست آدمی کے ساتھ نیکی کی اور اگر تو نے غیر مستحق کے ساتھ نیکی کی تو (اس صورت میں) تو خود اس کا مستحق تھا۔“
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 747
درجۂ حدیث محدثین: مرسل ضعیف
تخریج حدیث مرسل ضعیف، اسے علی بن حسین تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ہے اور سعید بن مسلمہ ضعیف ہے ۔