حدیث نمبر: 739
739 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ أَبِي الدَّمِيكِ الْمُسْتَمْلِي، ثنا أَبُو الصَّلْتِ الْهَرَوِيُّ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، ثنا جَمِيلُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوَّنًا مَا عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا، وَأَبْغِضْ بَغِيضَكَ هَوَّنًا مَا عَسَى أَنْ يَكُونَ حَبِيبَكَ يَوْمًا مَا»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے اس سے نفرت ہو جائے اور اپنے دشمن سے ایک حد تک ہی نفرت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے اس سے محبت ہو جائے۔“
وضاحت:
تشریح: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ا سے مرفوع بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے نفرت ہو جائے اور اپنے دشمن سے ایک حد تک ہی نفرت کر، ہوسکتا ہے کہ کسی دن تجھے محبت ہو جائے۔“ [ترمذي: 1997، وسنده صحيح]