حدیث نمبر: 658
658 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْكَاتِبُ ثنا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ، قَالَ: قِيلَ لِأَبِي نَصْرٍ التَّمَّارِ وَأَنَا أَسْمَعُ حَدَّثَكَ كَوْثَرُ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ مَكْحُولٍ الدِّمَشْقِيِّ وَكَانَ مَوْلَى هُذَيْلٍ، وَكَانَ مِنْ كَابَلَسْتَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «تَهَادَوْا بَيْنَكُمْ فَإِنَّ الْهَدِيَّةَ تَذْهَبُ بِالسَّخِيمَةِ» قَالَ أَبُو نَصْرٍ: نَعَمْ
ترجمہ:محمد ارشد کمال
ابوقاسم عبداللہ بن محمد بن عبدالعزیز بغوی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ابونصر التمار سے کہا: کیا جبکہ میں سن رہا تھا کہ کیا آپ کو کوثر بن حکیم نے بروایت مکحول دمشقی جو کہ قبیلہ ہذیل کے آزاد کردہ غلام تھے اور کابلستان کے تھے بیان کیا ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں تحائف دیا کرو کیونکہ تحفہ کینہ کو دور کرتا ہے۔“ ابونصر نے کہا: جی ہاں۔