حدیث نمبر: 624
624 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَاصِمٌ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ , عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: سَمِعْتُهُ، يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَسَكِّنُوا وَلَا تُنَفِّرُوا»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسانی کرو سختی نہ کرو، اطمینان دلاؤ نفرت نہ پھیلاؤ۔“
حدیث نمبر: 625
625 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُوسَى السِّمْسَارُ بِدِمَشْقَ، أبنا أَبُو زَيْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ , عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَسِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَبَشِّرُوا وَلَا تُنَفِّرُوا»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسانی کرو سختی نہ کرو، خوشخبری دو نفرت نہ پھیلاؤ۔“
وضاحت:
تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ وعظ ونصیحت اور دعوت و تذکیر کی عام مجلسوں میں دین کی ایسی باتیں بیان کی جائیں جن سے لوگوں کے اندر دین کی ترغیب پیدا ہو، اسی طرح دین کی تشریح و توضیح میں بھی اس پہلو کو مد نظر رکھا جائے، علاوہ ازیں اسلوب بیان بھی نفرت دلانے والا نہ ہو بلکہ قریب کرنے والا ہو اس میں گویا دعوت و تبلیغ کی حکمت بیان کی گئی ہے جسے داعیان دین کے لیے ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔ [رياض الصالحين: 541/1]