کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: ”ابن آدم بوڑھا ہو جاتا ہے اور اس کی دو چیزیں جوان رہتی ہیں : مال کی حرص اور لمبی عمر کی حرص
حدیث نمبر: 598
598 - أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصُّوفِيُّ، ثنا أَبُو سَهْلٍ بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الْإِسْفَرَايِينِيُّ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيٍّ الذُّهْلِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَهْرَمُ ابْنُ آدَمَ وَتَشِبُّ مِنْهُ اثْنَتَانِ: الْحِرْصُ عَلَى الْمَالِ، وَالْحِرْصُ عَلَى الْعُمُرِ " رَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ يَحْيَى، وَسَعِيدِ بْنِ مَنْصُورٍ، وَقُتَيْبَةَ بْنِ سَعِيدٍ كُلِّهِمْ عَنْ أَبِي عَوَانَةَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم بوڑھا ہو جاتا ہے اور اس کی دو چیزیں جوان رہتی ہیں: مال کی حرص اور لمبی عمر کی حرص۔“ اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے یحییٰ بن یحییٰ، سعید بن منصور اور قتیبہ بن سعید سے اور ان سب نے ابوعوانہ رحمہ اللہ سے اسی کی مثل روایت کیا ہے۔
وضاحت:
تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ انسان خواہ کتنا ہی بوڑھا ہو جائے لیکن مال اور لمبی عمر کی حرص اور محبت اس کے اندر سے کبھی ختم نہیں ہوتی۔ انسان بڑھاپے کی انتہا کو پہنچ جاتا ہے لیکن ان چیزوں کی محبت جوں کی توں ہی رہتی ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ: ” بوڑھے کا دل دو چیزوں کی محبت میں (ہمیشہ) جوان رہتا ہے: لمبی عمر کی محبت میں اور مال کی محبت میں“۔ [مسلم: 1046]