کتب حدیثمسند الشهابابوابباب: اللہ نے تہیہ فرمالیا ہے کہ اپنے مومن بندے کو ضرور ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں کا اسے علم بھی نہیں نہ ہوگا
حدیث نمبر: 585
585 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ حَرْمَلَةَ بْنِ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ التُّجِيبِيُّ، ثنا جَدِّي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ رَاشِدٍ الْمَدَنِيُّ، ثنا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: اجْتَمَعَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ فَتَمَارَوْا فِي شَيْءٍ فَقَالَ لَهُمْ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: " انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا وَقَفُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا: جِئْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَسْأَلُكَ عَنْ شَيْءٍ "، فَقَالَ: " إِنْ شِئْتُمْ فَاسْأَلُوا، وَإِنْ شِئْتُمْ خَبَّرْتُكُمْ بِمَا جِئْتُمْ لَهُ، فَقَالَ لَهُمْ: جَئْتُمُونِي تَسْأَلُونِي عَنِ الرِّزْقِ: مِنْ أَيْنَ يَأْتِي؟، وَكَيْفَ يَأْتِي؟، أَبَى اللَّهُ أَنْ يَرْزُقَ عَبْدَهُ الْمُؤْمِنَ إِلَّا مِنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُ " مُخْتَصَرٌ
ترجمہ:محمد ارشد کمال
جعفر بن محمد رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوبکر، عمر اور ابوعبیدہ رضی اللہ عنہم جمع ہوئے، وہ کسی چیز کے بارے میں بحث و مباحثہ کر رہے تھے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں کہا: تم ہمارے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلو۔ چنانچہ جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو کہنے لگے: اللہ کے رسول! ہم آپ کی خدمت میں ایک چیز کے بارے میں پوچھنے کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو پوچھ لو اور اگر چاہو تو میں خود ہی تمہیں بتا دیتا ہوں جس کے لیے تم آئے ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم میرے پاس رزق کے متعلق پوچھنے آئے ہو کہ وہ کہاں سے آتا ہے؟ اور کیسے آتا ہے؟ (سنو) اللہ نے طے فرمالیا ہے کہ اپنے مومن بندے کو ضرور ایسی جگہ سے رزق دے گا جہاں کا اسے علم بھی نہ ہوگا۔“ یہ حدیث مختصر ہے۔
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 585
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًا
تخریج حدیث «إسناده ضعيف جدًا ، وأخرجه ابن الاعرابي : 1012»عمر بن راشد سخت ضعیف ہے ۔