کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: جھوٹی گواہی دینے والا قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اپنی زبان آگ میں ڈال کر چاٹنے والا ہوگا جس طرح کتنا گندگی میں اپنی زبان ڈال کر چاہتا ہے
حدیث نمبر: 579
579 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَطَّارُ ثنا كَعْبُ بْنُ عَمْرِو بْنِ النَّضْرِ الْبَلْخِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الرَّازِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ صَالِحٍ أَبُو الصَّلْتِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُوسَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ آبَائِهِ، مُتَّصِلًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يُبْعَثُ شَاهِدُ الزُّورِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُولِغًا لِسَانَهُ فِي النَّارِ كَمَا يُولِغُ الْكَلْبُ لِسَانَهُ فِي الْقَذَرِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
علی بن موسیٰ رحمہ اللہ اپنے والد سے وہ اپنے آباء و اجداد سے متصل سند کے ساتھ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جھوٹی گواہی دینے والا قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ اپنی زبان آگ میں ڈال کر چاٹتا ہوگا جس طرح کتا گندگی میں اپنی زبان ڈال کر چاٹتا ہے۔“