کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: جس شخص نے اس چیز کی حفاظت کی جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان ہے اور جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان ہے ، وہ جنت میں داخل ہوگا
حدیث نمبر: 545
545 - أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا الْخَرَائِطِيُّ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَقِيلٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: كُنْتُ أَنَا، وَأَبُو الدَّرْدَاءِ، عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَنْ حَفِظَ مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَمَا بَيْنَ رِجْلَيْهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اس چیز کی حفاظت کی جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان ہے اور جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان ہے، وہ جنت میں داخل ہوگا۔“
حدیث نمبر: 546
546 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنا ابْنُ شَهْرَيَارَ وَابْنُ رِيذَةَ قَالَا: نا الطَّبَرَانِيُّ، نا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْمُطَرِّزُ الْمُقْرِئُ أَبُو مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ، نا الْوَلِيدُ بْنُ شُجَاعِ بْنِ الْوَلِيدِ، نا الْمُغِيرَةُ بْنُ سِقْلَابٍ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ ضَمِنَ لِي مَا بَيْنَ لَحْيَيْهِ وَرِجْلَيْهِ ضَمِنْتُ لَهُ الْجَنَّةَ» قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا مَعْقِلٌ تَفَرَّدَ بِهِ الْمُغِيرَةُ
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مجھے اس چیز کی ضمانت دے جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان (زبان) ہے اور جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان (شرمگاہ) ہے، میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔“ امام طبرانی رحمہ اللہ نے کہا: اسے عمرو بن دینار سے صرف معقل بن عبیداللہ نے روایت کیا ہے، اس سے روایت کرنے میں مغیرہ منفرد ہے۔
وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مجھے اس چیز کی ضمانت دے دے جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان (زبان) ہے اور جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان (شرمگاہ) ہے، میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ “ [بخاري: 6474]
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مجھے اس چیز کی ضمانت دے دے جو اس کے دو جبڑوں کے درمیان (زبان) ہے اور جو اس کی دو ٹانگوں کے درمیان (شرمگاہ) ہے، میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔ “ [بخاري: 6474]