کتب حدیثمسند الشهابابوابباب: جو شخص لوگوں پر عامل بنا پھر اس نے ان پر ظلم نہ کیا اور ان سے بات کرتے وقت جھوٹ نہ بولا اور وعدہ کیا تو خلاف ورزی نہ کی تو یہ شخص ان لوگوں میں سے ہے جن کی مروت کامل ہے ، جن کا عدل نمایاں ہے ، جن سے اخوت واجب ہے اور جن کی غیبت حرام ہے
حدیث نمبر: 543
543 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ نَظِيفٍ الْفَرَّاءُ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ غِيَاثٍ الْخُرَاسَانِيُّ، قَالَ: ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبِي، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُوسَى الرِّضَا، حَدَّثَنِي أَبِي مُوسَى بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ عَامَلَ النَّاسَ فَلَمْ يَظْلِمْهُمْ وَحَدَّثَهُمْ فَلَمْ يَكْذِبْهُمْ، وَوَعَدَهُمْ فَلَمْ يُخْلِفْهُمْ، فَهُوَ مِمَّنْ كَمُلَتْ مُرُوءَتُهُ، وَظَهَرَتْ عَدَالَتُهُ، وَوَجَبَتْ أُخُوَّتُهُ، وَحَرُمَتْ غَيْبَتُهُ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ مجھے میرے والد سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لوگوں پر عامل بنا پھر اس نے ان پر ظلم نہ کیا اور ان سے بات کرتے وقت جھوٹ نہ بولا اور وعدہ کیا تو خلاف ورزی نہ کی تو یہ شخص ان لوگوں میں سے ہے جن کی مروت کامل ہے، جن کا عدل نمایاں ہے، جن سے اخوت واجب ہے اور جن کی غیبت حرام ہے۔“
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 543
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث موضوع ، أحمد بن علی متہم بالوضوع ہے ، مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہوں : «السلسلة الضعيفة : 3228»