کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: جو شخص نردشیر (چوسر ) کھیلا وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون سے آلودہ کیا
حدیث نمبر: 534
534 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدَشِيرِ فَهُوَ كَمَنْ غَمَسَ يَدَهُ فِي لَحْمِ الْخِنْزِيرِ وَدَمِهِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نردشير (چوسر) کھیلا وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت اور خون سے آلودہ کیا۔“
حدیث نمبر: 535
535 - وَأَنَاهُ أَبُو الْقَاسِمِ الْأَنْبَارِيُّ، نا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَّامٍ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، نا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، نا سُفْيَانُ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَعِبَ بِالنَّرْدَشِيرِ فَهُوَ كَمَنْ غَمَسَ يَدَهُ فِي لَحْمِ الْخِنْزِيرِ» وَرَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ بِإِسْنَادِهِ وَقَالَ فِيهِ: فَكَأَنَّمَا صَبَغَ يَدَهُ
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نردشير (چوسر) کھیلا وہ اس شخص کی مانند ہے جس نے اپنا ہاتھ خنزیر کے گوشت سے آلودہ کیا۔“ اسے مسلم بن حجاج نے زہیر بن حرب از عبدالرحمن بن مہدی از سفیان رحمہم اللہ کی سند سے روایت کیا ہے اور اس میں کہا ہے: «فكانما صبغ يده» (پس گویا اس نے اپنا ہاتھ آلودہ کیا)۔
وضاحت:
تشریح: -
نردشیر ایک کھیل ہے جو تختے وغیرہ پر بنے ہوئے خانوں میں گوٹیں رکھ کر اور انہیں ایک خاص طریقے سے حرکت دے کر کھیلا جاتا ہے۔ چوسر، شطرنج اور اسی طرح کیرم بورڈ اور لڈو وغیرہ اس کی مختلف صورتیں ہیں۔ اس کھیل میں عام طور پر شرط لگا کر کھیلا جاتا ہے اور ہارنے والا جیتنے والے کو کوئی چیز یا نقد رقم ادا کرتا ہے لہٰذا یہ جوئے میں شامل ہے اور حرام ہے۔ نردشیر کھیلنے والے کو خنزیر کے گوشت اور خون سے ہاتھ آلودہ کرنے والے شخص کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے گویا جو شخص نردشیر کھیلتا ہے وہ اپنے ہاتھوں کو خنزیر کے گوشت اور خون کے ساتھ آلودہ کرتا ہے، اس سے اس گناہ کی سنگینی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔