کتب حدیثمسند الشهابابوابباب: جس نے جماعت سے دوری اختیار کی اور امارت کی تذلیل کی وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہاں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی
حدیث نمبر: 449
449 - أَخْبَرَنَا الْخَصِيبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أبنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ أَحْمَدَ النَّسَائِيُّ، أبنا أَبِي، أبنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثنا كَثِيرٌ أَبُو النَّضْرِ، عَنْ رِبْعِيٍّ، قَالَ: انْطَلَقْتُ إِلَى حُذَيْفَةَ بِالْمَدَائِنِ لَيَالِي سَارَ النَّاسُ إِلَى عُثْمَانَ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ وَاسْتَذَلَّ الْإِمَارَةَ لَقِيَ اللَّهَ وَلَا وَجْهَ لَهُ عِنْدَهُ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
ربعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ جس دور میں (فتنہ پرور) لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف چل پڑے تھے میں مدائن میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی طرف گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جس نے جماعت سے دوری اختیار کی اور امارت کی تذلیل کی وہ اللہ کو اس حال میں ملے گا کہ وہاں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔“
وضاحت:
تشریح: -
اس حدیث میں مسلمانوں کی جماعت سے علیحدہ ہونے، خلافت اسلامیہ کی تذلیل کرنے اور اس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے شخص کی مذمت کی گئی ہے کہ ایسے شخص کی اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں کوئی حیثیت نہیں، جب وہ خالق کا ئنات سے ملاقات کرے گا تو اسے کوئی مقام و مرتبہ نہیں ملے گا۔ ظاہر ہے کہ ایسا شخص اخروی فلاح سے محروم رہے گا۔
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 449
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «إسناده حسن ، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 408، 409، 4587، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23755»