کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: جس شخص نے اس حال میں غصہ پیا کہ وہ اسے نکالنے پر قادر تھا تو اللہ اسے امن اور ایمان سے بھر دے گا
حدیث نمبر: 437
437 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَنْصُورٍ الْحَارِثِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قَالَ: ثنا بِشْرُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ أَبْنَاءِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ كَظَمَ غَيْظًا وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَى إِنْفَاذِهِ مَلَأَهُ اللَّهُ أَمْنًا وَإِيمَانًا، وَمَنْ تَرَكَ لُبْسَ ثَوْبِ جَمَالٍ وَهُوَ يَقْدِرُ عَلَيْهِ، قَالَ بِشْرٌ: أَحْسَبُهُ قَالَ تَوَاضُعًا كَسَاهُ اللَّهُ حُلَّةَ الْكَرَامَةِ، وَمَنْ زَوَّجَ لِلَّهِ تَوَجَّهُ اللَّهُ تَاجَ الْمُلْكِ "
ترجمہ:محمد ارشد کمال
اصحاب رسول خدا کے بیٹوں میں سے ایک شخص نے اپنے والد سے روایت کیا، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اس حال میں غصہ پیا کہ وہ اسے نکالنے پر قادر تھا تو اللہ اسے امن اور ایمان سے بھر دے گا اور جس شخص نے اس حال میں خوبصورت لباس پہننا ترک کر دیا کہ وہ اس (کے پہننے) پر قادر تھا۔“ راوی بشر بن منصور نے کہا: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عاجزی اور انکساری کی وجہ سے ترک کیا تو اللہ تعالیٰ اسے عزت و بزرگی کا لباس پہنائے گا اور جس نے اللہ کے لیے شادی کرائی تو اللہ تعالیٰ اسے بادشاہی کا تاج پہنائے گا۔“
وضاحت:
فائدہ: -
سہیل بن معاذ سے مروی ہے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اس حال میں غصہ پیا کہ وہ اسے نکالنے پر قادر تھا تو اللہ تعالیٰ اسے روز قیامت بر سر مخلوق بلائے گا اور اسے اختیار دے گا کہ جنت کی حور میں سے جسے چاہے اپنے لیے منتخب کر لے۔ “[أبو داود: 4777، وسنده حسن]
سہیل بن معاذ سے مروی ہے وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اس حال میں غصہ پیا کہ وہ اسے نکالنے پر قادر تھا تو اللہ تعالیٰ اسے روز قیامت بر سر مخلوق بلائے گا اور اسے اختیار دے گا کہ جنت کی حور میں سے جسے چاہے اپنے لیے منتخب کر لے۔ “[أبو داود: 4777، وسنده حسن]