حدیث نمبر: 341
341 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ نَظِيفٍ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، أبنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّافِقِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ يَحْيَى الْقُرَشِيُّ، إِمَامُ جَامِعِ الرِّقَّةِ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ قُتِلَ دُونَ أَهْلِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے گھر والوں کی حفاظت میں قتل ہو گیا وہ شہید ہے۔“
وضاحت:
تشریح: -
یعنی جو شخص اپنے اہل خانہ کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے تو وہ بھی اعزازی طور پر رتبہ شہادت پانے والوں میں سے ہے اور اگر اس کے ہاتھوں حملہ آور قتل ہو جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور مرنے والا حملہ اور جہنمی ہوگا۔