کتب حدیثمسند الشهابابوابباب: سب سے پہلے نماز کا حساب لیاجائے گا
حدیث نمبر: 213
213 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَالِيقِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حُصَيْنٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ هُودٍ الْوَاسِطِيُّ أَبُو إِبْرَاهِيمَ، ثنا إِسْحَاقُ الْأَزْرَقُ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الصَّلَاةُ، وَأَوَّلُ مَا يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ فِي الدِّمَاءِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا اور لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خونوں کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔“
وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے نماز کا پوچھا جائے گا اگر اس نے اس (فریضے) کو پورا کیا ہوگا تو اس کی باقی (نمازوں) کو اضافی (نفل) لکھا جائے گا اور اگر اس کی نماز پوری پائی گئی تو وہ پوری لکھی جائے گی اور اگر اس میں کمی ہوئی تو اللہ تعالیٰ ٰ فرشتوں سے فرمائے گا: میرے بندے کے نوافل دیکھو اور ان کے ساتھ اس کے فرائض کی کمی کو پورا کر دو، پھر زکوٰۃ کا حساب ہوگا اسی طرح دوسرے اعمال کا حساب ہوگا۔ [دارمي: 1355، ابن ماجه: 1426،صحيح]
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے پہلے لوگوں کے درمیان خونوں کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔[نسائي: 3997، صحيح]
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 213
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه النسائي : 3996، والمعجم الكبير : 10425»۔ شریک مدلس کا عنعنہ ہے ۔