کتب حدیث ›
مسند الشهاب › ابواب
› باب: قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق جھنڈا ہو گا
حدیث نمبر: 210
210 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَدْرِ غَدْرَتِهِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق جھندا ہوگا۔“
حدیث نمبر: 211
211 - وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّمَشْقِيُّ، أبنا الْقَاضِي أَبُو الْحُسَيْنِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَقِيهُ، ثنا أَبُو مُوسَى الزَّمَنُ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ» وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ بِإِسْنَادِهِ قَالَ: «لِكُلِّ غَادِرٍ لِوَاءٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُعْرَفُ بِهِ بِقَدْرِ غَدْرَتِهِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے ایک جھندا ہوگا جس کے ذریعے اسے پہچان لیاج جائے گا۔“ اور اسے مسلم نے بھی اپنی سند سے روایت کیا کہ: ”قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق جھندا ہوگا جس کے ذریعے اسے پہچانا جائے گا۔“
وضاحت:
تشریح:
اس حدیث مبارک میں عہد شکنی کی مذمت بیان فرمائی گئی ہے کہ قیامت کے دن عہد شکن کے لیے اس کی عہد شکنی کے مطابق ایک جھنڈا کھڑا کیا جائے گا تا کہ لوگ اس جھنڈے کو دیکھ کر اس کے گناہ کو پہچان لیں۔
ایک روایت میں ہے کہ قیامت کے دن ہر عہد شکن کے لیے ایک جھنڈا گاڑا جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ فلاں بن فلاں کی عہد شکنی ہے۔ ” (مسلم: 1736)
دوسری روایت میں ہے کہ قیامت کے دن ہر عہد شکن کی سرین کے پاس ایک جھنڈا ہوگا۔ “ (مسلم: 1738)
عربوں میں دستور تھا کہ جو شخص عہد شکنی کرتا تو وہ لوگ اپنے میلوں ٹھیلوں اور اجتماعات میں اس کے سامنے ایک جھنڈا کھڑا کر دیتے تھے تاکہ لوگوں میں اس کی رسوائی ہو اور انہیں پتا چلے کہ یہ عہد شکن ہے اور وہ اس سے ہوشیار رہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی عربوں کے حسب دستور یہ بات ارشاد فرمائی اور بتایا کہ عہد شکنی کوئی معمولی جرم نہیں، قیامت کے دن بھی عہد شکن کے ساتھ اسی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کر معاملہ ہوگا اور اہل حشر میں اس کی رسوائی ہوگی۔