حدیث نمبر: 27
27 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الصَّاغَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْبَذَاءُ مِنَ الْجَفَاءِ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فحش گوئی بداخلاقی میں سے ہے۔“
وضاحت:
تشریح- جو شخص زبان کا بے باک ہو کہ ہر بری اور فحش بات بے دھڑک زبان سے نکال دے، گالی گلوچ اور گندی زبان بکتا پھرے تو سمجھ لو کہ وہ شرم و حیا سے کورا ہے اور اخلاق نام کی اس کے اندر کوئی چیز نہیں کیونکہ اگر اس کے اندر اخلاق ہوتا تو وہ زبان کا سوچ سمجھ کر استعمال کرتا لہٰذا فرمایا کہ فحش گوئی اور بدکلامی بداخلاقی کی علامت اور اس کا حصہ ہے۔