حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث801 سے 1000
إِنَّ أَشْكَرَ النَّاسِ لِلَّهِ أَشْكَرُهُمْ لِلنَّاسِ باب: بے شک لوگوں میں سے اللہ تعالیٰ کا سب سے زیادہ شکر گزار وہ ہے جو لوگوں کا زیادہ شکر ادا کرنے والا ہو
حدیث نمبر: 997
997 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمَالِكِيُّ، ثنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ هُوَ الصَّائِغُ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ الْجَرْمِيُّ، ثنا جُنَادَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَرِيكٍ الْعَامِرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَدِيٍّ الْكِنْدِيِّ، عَنِ الْأَشْعَثَ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَشْكَرَ النَّاسِ لِلَّهِ أَشْكَرُهُمْ لِلنَّاسِ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک لوگوں میں سے اللہ کا سب سے زیادہ شکر گزار وہ ہے جو لوگوں کا زیادہ شکر ادا کرنے والا ہو۔“