حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث801 سے 1000
لَا يَبْلُغُ الْعَبْدُ أَنْ يَكُونَ مِنَ الْمُتَّقِينَ حَتَّى يَدَعَ مَا لَا بَأْسَ بِهِ حَذَرًا لِمَا بِهِ الْبَأْسُ باب: بندہ اس وقت تک متقی لوگوں کے درجے کو نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ مشکوک امور سے بچنے کے لیے ان امور کو بھی نہ چھوڑ دے جن میں کوئی حرج نہیں ہے
حدیث نمبر: 910
910 - أنا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْهَمْدَانِيُّ، أَخْبَرَنِي أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ سَعِيدٍ الْأَزْدِيُّ، أنا أَبُو عَمْرٍو السَّمَرْقَنْدِيُّ، نا أَبُو أُمَيَّةَ، نا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، نا أَبُو عَقِيلٍ الثَّقَفِيُّ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ عَطِيَّةَ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَطِيَّةَ السَّعْدِيِّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «لَا يَبْلُغُ الْعَبْدُ أَنْ يَكُونَ مِنَ الْمُتَّقِينَ حَتَّى يَدَعَ مَا لَا بَأْسَ بِهِ حَذَرًا لِمَا بِهِ بَأْسٌ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا عطیہ سعدی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بندہ اس وقت تک متقی لوگوں کے درجے کو نہیں پہنچ سکتا جب تک کہ مشکوک امور سے بچنے کے لیے ان امور کو بھی نہ چھوڑ دے جن میں کوئی حرج نہیں ہے۔“