حدیث نمبر: 796
796 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، قَالَ: جُرِحَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «ادْعُوا لَهُ الطَّبِيبَ» ، فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ يُغْنِي الطَّبِيبُ مِنْ شَيْءٍ؟ قَالَ: «نَعَمْ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ مِنْ دَاءٍ إِلَّا أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً»
ترجمہ:محمد ارشد کمال

ہلال بن یساف کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک آدمی زخمی ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے لیے طبیب بلاؤ۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا طبیب (اسے) کچھ فائدہ دے سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اللہ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے اس کی شفا بھی اتاری ہے۔“

وضاحت:
فائدہ: -
حدیث نمبر 10ملاحظہ فرمائیں۔
حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 796
درجۂ حدیث محدثین: مرسل ضعيف
تخریج حدیث «مرسل ضعيف ، وأخرجه ابن ابي شيبة : 23880»اسے ہلال بن یساف تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے اور سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے ۔