حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث601 سے 800
إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُعْلِمْهُ باب: جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے آگاہ کر دے
حدیث نمبر: 766
766 - حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْأَذَنِيُّ، أبنا جَدِّي عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ فِيلٍ، ثنا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ الْمَكِّيُّ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُعْلِمْهُ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی سے محبت کرے تو اسے آگاہ کر دے۔“
وضاحت:
تشریح: -
علماء کا کہنا ہے کہ یہ حکم اس لیے دیا گیا ہے کہ جب اس شخص کو معلوم ہوگا کہ فلاں شخص مجھ سے للہ فی اللہ محبت رکھتا ہے تو وہ بھی اس سے محبت رکھے گا، اس کے حقوق کی پاسداری کرے گا، اس کے حق میں دعا گو اور خیر خواہ رہے گا، یوں دونوں طرف سے محبت میں اضافہ ہوگا۔