حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث601 سے 800
إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ باب: جب تمہارے پاس کسی قوم کا کوئی معز زشخص آئے تو اس کی عزت کرو
حدیث نمبر: 762
762 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، أبنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو عَرُوبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْدَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا حُصَيْنُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ , عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «مَا جَاءَ بِكَ؟» ، قُلْتُ: جِئْتُ لِأُسْلِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَبَسَطَ لِي رِدَاءَهُ، وَقَالَ: «إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا: ”کیسے آنا ہوا؟“ میں نے کہا: اللہ کے رسول! اسلام قبول کرنے آیا ہوں۔ کہتے ہیں کہ آپ نے میرے لیے اپنی چادر بچھا دی اور فرمایا: ”جب تمہارے پاس کسی قوم کا کوئی معزز شخص آئے تو اس کی عزت کرو۔“