حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث601 سے 800
أَنْفِقْ يَا بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا باب: اے بلال ! تم خرچ کرو اور عرش والے سے کمی کا خوف نہ کرو
حدیث نمبر: 750
750 - وأنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، نا أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نا ابْنُ الْمُنَادِي، نا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، نا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا بِلَالُ أَطْعَمْنَا» ، فَأَتَى بِقَبْضٍ مِنْ تَمْرٍ، فَقَالَ: «زِدْنَا» ، فَزَادَهُ ثُمَّ قَالَ: «زِدْنَا» ، فَقَالَ: لَيْسَ شَيْءٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِلَّا شَيْئًا ادَّخَرْتُهُ لَكَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنْفِقْ يَا بِلَالُ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا»ترجمہ:محمد ارشد کمال
مسروق سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! ہمیں کھانا کھلاؤ۔“ تو وہ ایک مٹھی کھجوروں کی لے آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمیں مزید دو۔“ تو انہوں نے آپ کو مزید (کھجوریں) دیں۔ آپ نے فرمایا: ”ہمیں اور دو۔“ تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ان کے سوا اور کچھ نہیں، یہ بھی میں نے آپ کے لیے جمع کر رکھی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! خرچ کرو اور عرش والے سے کمی کا خوف نہ کرو۔“