حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث601 سے 800
أَنْفِقْ يَا بِلَالُ، وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا باب: اے بلال ! تم خرچ کرو اور عرش والے سے کمی کا خوف نہ کرو
حدیث نمبر: 749
749 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا قَيْسٌ يَعْنِي ابْنَ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى بِلَالٍ وَعِنْدَهُ صَبْرٌ مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ: " مَا هَذَا يَا بِلَالُ؟، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَكَ وَلِضِيفَانِكَ، قَالَ: «أَمَا تَخْشَى أَنْ يَفُورَ لَهَا رِيحٌ مِنْ جَهَنَّمَ، أَنْفِقْ يَا بِلَالُ وَلَا تَخْشَ مِنْ ذِي الْعَرْشِ إِقْلَالًا»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، ان کے پاس کھجوروں کا ڈھیر پڑا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بلال! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ آپ کے اور آپ کے مہمانوں کے لیے ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم ڈرتے نہیں ہو کہ کہیں یہ تمہارے لیے جہنم کی آگ کا دھواں نہ بن جائے؟ بلال! تم (اسے) خرچ کرو اور عرش والے سے کمی کا خوف نہ کرو۔“