حدیث نمبر: 724
724 - وأنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَنْبَارِيُّ، نا أَبُو بَكْرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْمِسْوَرِ نا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، نا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ، نا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمِنْبَرِ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ تُوبُوا إِلَى رَبِّكُمْ قَبْلَ أَنْ تَمُوتُوا، وَبَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ الصَّالِحَةِ قَبْلَ أَنْ تُشْغَلُوا، وَصِلُوا الَّذِي بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ بِكَثْرَةِ ذِكْرِكُمْ لَهُ وَبِكَثْرَةِ الصَّدَقَةِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ تُنْصَرُوا وَتُؤْجَرُوا وَتُرْزَقُوا» مُخْتَصَرٌ
ترجمہ:محمد ارشد کمال

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر فرمایا: ”اے لوگو! مرنے سے پہلے اپنے رب کی طرف رجوع کر لو اور مصروف ہونے سے پہلے جلدی جلدی نیک اعمال کر لو اور اس کا کثرت سے ذکر کر کے اور ظاہری اور پوشیدہ طور پر صدقہ کر کے اپنے اس تعلق کو مضبوط کر لو جو تمہارے اور اس کے درمیان ہے، تمہاری مدد کی جائے گی، تمہیں اجر دیا جائے گا اور تمہیں روزی ملے گی۔“ یہ حدیث مختصر ہے۔

حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 724
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه ابن ماجه : 1081، عبد بن حميد : 1136 ، والطبراني فى«الكبير» برقم: 21، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1261، شعب الايمان : 2754» علی بن زید ضعیف ہے ۔