حدیث کتب › مسند الشهاب ›
حدیث نمبر: 72
72 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمُ يَحْيَى بْنُ عَلِيٍّ الصَّوَّافُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخَيَّاشُ، ثنا إِسْحَاقُ هُوَ ابْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ، ثنا الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ مُطْعِمِ بْنِ الْمِقْدَامِ وَغَيْرِهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ، قَالَ: كَتَبَ أَبُو الدَّرْدَاءِ إِلَى سَلْمَانَ: أَمَّا بَعْدُ يَا أَخِي فَاغْتَنِمْ صِحَّتَكَ قَبْلَ سَقَمِكَ، وَفَرَاغَكَ قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ بِكَ مِنَ الْبَلَاءِ مَا لَا يَسْتَطِيعُ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ رَدَّهُ، وَيَا أَخِي اغْتَنِمْ دَعْوَةَ الْمُؤْمِنِ الْمُبْتَلَى، وَيَا أَخِي وَلْيَكُنِ الْمَسْجِدُ بَيْتَكَ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْمَسْجِدُ بَيْتُ كُلِّ تَقِيٍّ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
محمد بن واسع کہتے ہیں کہ سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کو لکھا: اما بعد! اے میرے بھائی! اپنی صحت کو بیماری سے پہلے غنیمت سمجھو اور اپنی فراغت کو اس آزمائش کے نازل ہونے سے پہلے غنیمت سمجھو جسے لوگوں میں سے کوئی بھی ٹالنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ اے میرے بھائی! اس مومن کی دعا کو غنیمت سمجھو جو کسی آزمائش میں مبتلا ہو۔ اے میرے بھائی! مسجد تمہارا گھر ہونا چاہیے کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”مسجد ہر متقی کا گھر ہے۔“