مسند الشهاب — حدیث نمبر 683
باب: آگ سے بچو اگر چہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو
اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ
حدیث نمبر: 683
683 - وأنا أَبُو طَاهِرٍ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعْدُونَ الْمَوْصِلِيُّ نا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الدَّارَقُطْنِيُّ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرْكَانِيُّ، نا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ» قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: قَالَ لَنَا ابْنُ مَنِيعٍ وَلَا أَعْلَمُ حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ أَحَدٌ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ غَيْرُ أَيُّوبَ بْنِ جَابِرٍ وَهُوَ أَخُو مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ السُّحَيْمِيُّ، وَيُقَالُ: أَنَّهُ أَوْثَقُ مِنْ أَخِيهِ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ امام دار قطنی نے کہا: ہمیں ابن منیع نے کہا: میں نہیں جانتا کہ سماک بن حرب سے ایوب بن جابر کے علاوہ بھی کسی نے یہ حدیث بیان کی ہو۔ اور وہ (ایوب) محمد بن جابر سحیمی کا بھائی ہے، کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے بھائی محمد بن جابر سے زیادہ ثقہ ہے۔