حدیث نمبر: 680
680 - أنا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ نا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفِ بْنِ حَيَّانَ الشَّافِعِيُّ، بِبَغْدَادَ، نا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَامِدٍ نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْقَاسِمِ التَّيْمِيَّ أَبُو بَكْرٍ الْوَرَّاقَ الْمُلَقَّبُ بِغَرِيفٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَفْصٍ الْفَلَّاسَ، يَقُولُ: نا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ شُعْبَةَ فَجَاءَ سَائِلٌ فَقَالَ شُعْبَةُ: تَصَدَّقُوا، فَلَمْ يَتَصَدَّقُوا، فَقَالَ: حَدَّثنا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ» . فَلَمْ يُعْطَ السَّائِلُ شَيْئًا، فَقَالَ: حَدَّثنا الْأَعْمَشِيُّ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقٍّ تَمْرَةٍ» فَلَمْ يُعْطُوا شَيْئًا. فَقَالَ: حَدَّثنا مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ» قَالَ: فَلَمْ يُعْطُوا شَيْئًا. فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أُحَدِّثَنَّكُمُ الْيَوْمَ بِشَيْءٍ، قُومُوا دُكَّانَ الثَّعَاوِبَةِ
ترجمہ:محمد ارشد کمال

ابوبحر بکراوی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم امام شعبہ کے پاس تھے کہ ایک سائل آیا تو شعبہ نے کہا: صدقہ کرو۔ لیکن لوگوں نے صدقہ نہ کیا تو انہوں نے فرمایا: ہمیں ابواسحاق نے عبداللہ بن معقل از عدی بن حاتم کی سند سے حدیث بیان کی کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ (حدیث سن کر بھی) سائل کو کچھ نہ دیا گیا تو امام شعبہ نے فرمایا: ہمیں اعمشی نے خیثمہ از عدی بن حاتم کی سند سے حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ اس بار بھی لوگوں نے (سائل کو) کچھ نہ دیا تو امام شعبہ نے فرمایا: ہمیں محل بن خلیفہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: کہ میں نے عدی بن حاتم کو یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ راوی کہتا ہے کہ لوگوں نے پھر بھی کچھ نہ دیا تو امام شعبہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! آج میں تمہیں ضرور کوئی نہ کوئی حدیث بیان کرتا رہوں گا، بخیل دکاندارو! یہاں سے اٹھ کر چلے جاؤ۔

حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 680
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث إسناده ضعیف، ابوبحر بکراوی جمہور کے نزدیک ضعیف ہے ۔