حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث601 سے 800
يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ أَسْلَافًا الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، حَتَّى لَا يَبْقَى إِلَّا حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ لَا يُبَالِي اللَّهُ بِهِمْ باب: لے نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھتے چلے جائیں گے یہاں تک کہ جو یا کھجور کے بھوسے کی مانند ردی قسم کے لوگ ہی باقی رہ جائیں گے ، اللہ ان کی کچھ پروا نہیں کرے گا
حدیث نمبر: 608
608 - وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْمِسْوَرِ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ بَيَانٍ، عَنْ قَيْسٍ , عَنْ مُسْتَوْرِدٍ الْفِهْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَذْهَبُ الصَّالِحُونَ الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ وَتَبْقَى حُثَالَةٌ كَحُثَالَةِ التَّمْرِ وَالشَّعِيرِ لَا يُبَالِي اللَّهُ بِهِمْ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا مستورد فہری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھتے چلے جائیں گے اور جو یا کھجور کے بھوسے کی مانند ردی قسم کے لوگ باقی رہ جائیں گے، اللہ ان کی کچھ پروا نہیں کرے گا۔“