حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث401 سے 600
مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ باب: جس شخص نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے
حدیث نمبر: 555
555 - وأنا أَبُو الْحَسَنِ، نا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ، نا مُوسَى، نا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ، نا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، نا عَلِيُّ بْنُ أَبِي فَاطِمَةَ الْغَنَوِيُّ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ، يَقُولُ لِأَبِي مُوسَى: أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ أَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ» ؟، فَقَامَ أَبُو مُوسَى، وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًاترجمہ:محمد ارشد کمال
ابومریم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے یہ کہتے سنا: میں تمہیں اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں، کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے نہیں سنا: ”جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا اسے چاہیے کہ جہنم میں اپنا ٹھکانا بنالے؟“ تو سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور کچھ بھی نہ کہا۔