حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث401 سے 600
مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ باب: جس شخص نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے
حدیث نمبر: 553
553 - أنا أَبُو الْحَسَنِ، قَالَ: أنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ، نا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، نا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ، نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ قَالَ مُوسَى: وَهَذَا حَدِيثٌ لَمْ نَسْمَعْهُ إِلَّا مِنْ عَبْدِ الْأَعْلَى وَإِنَّمَا كَانَ أَبُو عَوَانَةَ يَرْوِي هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔ اسی کی مثل حدیث بیان کی۔ موسیٰ رحمہ اللہ (راوی حدیث) نے کہا: اس حدیث کو ہم نے صرف عبدالاعلیٰ سے سنا ہے اور ابوعوانہ تو اس حدیث کو عبدالاعلیٰ از سعید بن جبیر از ابن عباس کی سند سے روایت کرتے ہیں۔
وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: "مجھے پر جھوٹ نہ باندھو کیونکہ جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا اسے دوزخ میں داخل ہونا چاہیے۔ " [بخاري: 106]
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: "مجھے پر جھوٹ نہ باندھو کیونکہ جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا اسے دوزخ میں داخل ہونا چاہیے۔ " [بخاري: 106]