حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث401 سے 600
مَنِ انْقَطَعَ إِلَى اللَّهِ كَفَاهُ اللَّهُ كُلَّ مُؤْنَةٍ وَرَزَقَهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ، وَمَنِ انْقَطَعَ إِلَى الدُّنْيَا وَكَّلَهُ اللَّهُ إِلَيْهَا باب: جو شخص ( ہر طرف سے ) کٹ کر اللہ کی طرف ہو گیا الله اسے ہر مشکل میں کافی ہوگا اور اسے وہاں سے رزق دے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہوگا اور جو شخص ( اللہ سے ) کٹ کر دنیا کی طرف ہو گیا اللہ اسے اس (دنیا ) کے حوالے کر دے گا
حدیث نمبر: 494
494 - وأنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُنِيرٍ، أنا أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ نا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى الْمِهْرَجَانِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ السُّلَمِيُّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْأَشْعَثَ، عَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ. وَذَكَرَ فِيهِ: «كَفَاهُ اللَّهُ مُؤْنَتَهُ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
یہ روایت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ سے ان کی سند کے ساتھ ایک دوسرے طریق سے بھی اسی کی مثل مروی ہے اور اس میں انہوں نے «كفاه الله مونته» (اللہ اسے اس کی مشکل میں کافی ہوگا) کے الفاظ ذکر کیے ہیں۔