حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث401 سے 600
مِنْ بَنَى لِلَّهِ مَسْجِدًا وَلَوْ مِثْلَ مِفْحَصِ قَطَاةٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ باب: جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی اگر چہ وہ پرندے کے گھونسلے جتنی ہو ، اس کے لیے جنت میں گھر بنایا جائے گا
حدیث نمبر: 480
480 - وأنا قَاضِي الْقُضَاةِ أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ، نا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الذُّهْلِيُّ، نا جَعْفَرُ الْفِرْيَابِيُّ، نا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدِّمَشْقِيُّ، نا الْحَكَمُ بْنُ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ الْمُحَارِبِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ الْيَامِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ الصِّدِّيقِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ بَنَى مَسْجِدًا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَلَوْ مِثْلَ مِفْحَصِ قَطَاةٍ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اللہ عز و جل کے لیے مسجد بنائی اگرچہ وہ پرندے کے گھونسلے جتنی ہو، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔“
وضاحت:
فائدہ: -
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے پانی کا کوئی کنواں کھودا، جس سے جاندار جن و انس اور پرندے و درندے پیتے ہوں تو اللہ تعالیٰ روز قیامت اسے اجر و ثواب سے نوازے گا اور جس نے پرندے کے گھونسلے جتنی یا اس سے بھی چھوٹی مسجد بنائی تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ " [التاريخ الكبير للبخاري: 1/332، وسنده صحيح]