حدیث نمبر: 435
435 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، أبنا زَاهِرُ بْنُ أَحْمَدَ، أبنا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاذٍ، أبنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ حَرْبٍ، أبنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ الْغَسَّانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي حَكِيمُ بْنُ عُمَيْرٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ فُتِحَ لَهُ بَابٌ مِنَ الْخَيْرِ فَلْيَنْتَهِزْهُ، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي مَتَى يُغْلَقُ عَنْهُ»
ترجمہ:محمد ارشد کمال

حکم بن عمیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے لیے بھلائی کا دروازہ کھول دیا گیا تو اسے چاہیے کہ اسے جلدی قبول کرے کیونکہ اسے علم نہیں کہ کب وہ اس سے بند کر دیا جائے۔“

حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 435
درجۂ حدیث محدثین: مرسل ضعيف
تخریج حدیث «مرسل ضعيف ، وأخرجه الزهد لابن المبارك : 117» اسے حکیم بن عمیر تابعی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے ، اور ابوبکر بن ابی مریم ضعیف ہے ۔