حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث201 سے 400
مَنْ تَأَنَّى أَصَابَ أَوْ كَادَ، وَمَنْ عَجِلَ أَخْطَأَ أَوْ كَادَ باب: جس نے سوچ و بچار سے کام لیا وہ (حق کو ) پہنچ گیا ، یا (حق کے ) قریب ہو گیا اور جس نے جلد بازی کی اس نے خطا کھائی یا ( خطا کے ) قریب ہو گیا
حدیث نمبر: 362
362 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مَنْصُورُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَنْمَاطِيُّ نا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ مُوسَى بْنُ الْحَسَنِ الْكُوفِيُّ ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْفَيَّاضِ، ثنا أَشْهَبُ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ مِشْرَحٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَأَنَّى أَصَابَ أَوْ كَادَ، وَمَنْ عَجِلَ أَخْطَأَ أَوْ كَادَ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سوچ و بچار سے کام لیا وہ (حق کو) پہنچ گیا، یا (حق کے) قریب ہو گیا اور جس نے جلد بازی کی اس نے خطا کھائی یا (خطا کے) قریب ہو گیا۔“