حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث201 سے 400
مَنْ لَمْ يَأْخُذْ شَارِبَهُ فَلَيْسَ مِنَّا باب: جو شخص اپنی مونچھیں نہیں کترواتا وہ ہم میں سے نہیں
حدیث نمبر: 358
358 - أنا أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ أنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ الْخَبَاسُ نا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ أنا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أنا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث ایک دوسری سند کے ساتھ بھی مروی ہے۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔
وضاحت:
تشریح: -
مونچھیں کتروانا فطری امور میں سے ہے، حدیث مبارک ہے کہ پانچ چیزیں فطری ہیں: مونچھیں کاٹنا، بغلوں کے بال اکھیڑنا، ناخن تراشنا، زیر ناف بالوں کی صفائی کرنا اور ختنہ کرانا۔ [بخاري: 5888 ترمذي: 2756]
ان امور کو فطرت قرار دینے سے مراد ایک تو یہ ہے کہ انسان کی فطرت سلیم ان کا تقاضا کرتی ہے اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ٰ نے ہر نبی کو ان امور کا حکم فرمایا ہے لہٰذا فطرت اور شریعت دونوں کا تقاضا ہے کہ انسان ان احکامات کو تسلیم کرے اور ان پر عمل کرے، مونچھیں اگر زیادہ بڑی ہو جائیں تو فطری طور پر انسان سے ایک گھن سی آنا شروع ہو جاتی ہے اور پھر یہ کہ بڑی مونچھیں کھانے پینے کی اشیاء کولگتی ہیں جس سے گندے جراثیم پیٹ میں جاتے ہیں جو کئی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں لہٰذا انہیں کتر واتے رہنا چاہیے جو شخص ایسا نہیں کرے گا اس کے لیے وعید ہے کہ وہ ہم میں سے نہیں۔