حدیث نمبر: 351
351 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ وَعَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَا: ثنا أَبُو عَقِيلٍ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عَمِّهِ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا غِشَّ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ، مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا» وَرَوَاهُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ مُحَمَّدِ بْنِ حَبَّانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا، وَمَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا»
ترجمہ:محمد ارشد کمال

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! مسلمانوں کے درمیان کوئی دھوکا نہیں (ہونا چاہیے) جس شخص نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں۔“ اور اسے مسلم بن حجاج نے بھی اپنی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ہم پر ہتھیار اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں اور جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ بھی ہم میں سے نہیں۔“

حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 351
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعیف
تخریج حدیث إسناده ضعیف ، ابوعقیل یحیی بن المتوکل ضعیف ہے ۔ نوٹ : مسلم کی روایت آگے آ رہی ہے ۔