حدیث نمبر: 326
326 - وَأَخْبَرَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ الْحَسَنِ الْمَصَاحِفِيُّ، ثنا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الطَّاهِرٍ الْإِسْفَرَايِينِيُّ بِمَكَّةَ، عِنْدَ بَابِ النَّدْوَةِ عِنْدَ أُسْطُوَانَةِ الشَّافِعِيِّ رَحِمَهُ اللَّهُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ بَكْرٍ الْعَبْدِيُّ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ، فَأَمَّا الْمُهْلِكَاتُ فَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ: خَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا "
ترجمہ:محمد ارشد کمال

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں ہلاک کر دینے والی ہیں اور تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں۔ پس ہلاک کر دینے والی تین چیزیں یہ ہیں: بخل، جس کی اطاعت کی جائے، خواہش نفس، جس کے پیچھے چلا جائے، انسان کا اپنی تعریف سن کر خوش ہونا۔ اور نجات دلانے والی تین چیزیں یہ ہیں: پوشیدہ و علانیہ ہر حال میں اللہ سے ڈرنا، مالداری اور محتاجی (دونوں حالتوں) میں میانہ روی اختیار کرنا، خوشی اور غصے میں عدل و انصاف سے کام لینا۔“

حوالہ حدیث مسند الشهاب / حدیث: 326
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «إسناده ضعيف ، وأخرجه شعب الايمان : 731، وبزار : 7293» ایوب بن عتبہ اپنے حافظے کی وجہ سے ضعیف ، فضل بن بکر مجروح ہے ، اس میں ایک اور علت بھی ہے ۔