مسند الشهاب
— احادیث201 سے 400
شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي باب: میری سفارش میری امت کے کبیرہ گناہوں کے مرتکب افراد کے لیے ہے
237 - سَمِعْتُ الْقَاضِيَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامَةَ يَحْلِفُ بِاللَّهِ وَيَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ أَحْمَدَ بْنَ الْحُسَيْنِ يَحْلِفُ بِاللَّهِ وَيَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الْحَسَنِ أَحْمَدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُرْدٍ يَحْلِفُ بِاللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ نَفِيسٍ، يَحْلِفُ بِاللَّهِ لَسَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ يَحْلِفُ بِاللَّهِ لَسَمِعَ هُدْبَةَ بْنَ خَالِدٍ يَحْلِفُ بِاللَّهِ لَسَمِعَ أَبَا جَنَابٍ الْقَصَّابَ يَحْلِفُ بِاللَّهِ لَسَمِعَ زِيَادًا النُّمَيْرِيَّ يَحْلِفُ بِاللَّهِ لَسَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَحْلِفُ بِاللَّهِ لَسَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي»میں نے قاضی ابوعبداللہ محمد بن سلامہ کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے ابوالعباس احمد بن حسین کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے ابوالحسن احمد بن عبدالرحمن بن برد کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے ابن نفیس کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے علی بن محمد بن اسماعیل کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے ہدبہ بن خالد کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے ابوجناب قصاب کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے زیاد النمیری کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”میری سفارش میری امت کے کبیرہ گناہوں کے مرتکب افراد کے لیے ہے۔“