حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث 1 سے 200
الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ باب: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں
حدیث نمبر: 167
167 - أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، نا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، نا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، نا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَيْفًا، يُحَدِّثُ، عَنْ رُشَيْدٍ الْهَجَرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قِيلَ لَهُ: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
رشید ہجری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے کہا: ہمیں وہ حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو تو انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہوں۔“
وضاحت:
فائدہ:
عامر شعمی کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اس وقت ان کے پاس لوگ بیٹھے تھے وہ ان کی گردنیں پھلانگنے لگا تو لوگوں نے اسے منع کیا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے چھوڑ دو، وہ آکر ان کے پاس بیٹھ گیا اور کہنے لگا: مجھے کوئی ایسی حدیث سنائیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (سن کر) محفوظ کی ہو۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ "مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو اللہ کی منع کردہ چیزوں کو چھوڑ دے"۔ (أحمد: 193/2، صحیح)