حدیث کتب › مسند الشهاب ›
مسند الشهاب
— احادیث1201 سے 1400
مَا قَلَّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى باب: جو چیز قلیل ہو اور کفایت کرے وہ اس چیز سے بہتر ہے جو کثیر ہو اور غافل کر دے
حدیث نمبر: 1263
1263 - أنا ذُو النُّونِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْإِخْمِيمِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي عِمْرَانَ الْهَرَوِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو تُرَابٍ الْمَوْصِلِيُّ، سَنَةَ سِتٍّ وَأَرْبَعِينَ وَثَلَاثِ مِائَةٍ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِمْلَاءً، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، نا فُضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَيُّهَا النَّاسُ هَلُمُّوا إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، مَا قَلُّ وَكَفَى خَيْرٌ مِمَّا كَثُرَ وَأَلْهَى، أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا هُمَا نَجْدَانِ، نَجْدُ الْخَيْرِ وَنَجْدُ الشَّرِّ، فَمَنْ جَعَلَ نَجْدَ الشَّرِّ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ نَجْدِ الْخَيْرِ يَعْنِي فَقَدْ هَلَكَ، أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ»ترجمہ:محمد ارشد کمال
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! تم اللہ عزوجل کی طرف (پلٹ) آؤ، جو چیز قلیل ہو اور کفایت کرے وہ اس چیز سے بہتر ہے جو کثیر ہو اور غافل کر دے۔ لوگو! درحقیقت یہ دو راستے ہیں: ایک خیر کا راستہ ہے اور ایک شر کا راستہ ہے۔ پس جس شخص نے اپنے نزدیک شر کے راستے کو خیر کے راستے سے زیادہ محبوب بنالیا تو بلاشبہ وہ ہلاک ہو گیا۔ لوگو! آگ سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی ہو۔“